مجھے کھانے میں زہر دیا جاسکتا ہے: مختار

0
image:tv9hindi.com

لکھنؤ (ایجنسیاں) باندہ جیل میں بند شہ زور ممبراسمبلی مختار انصاری کے فرضی ایمبولینس معاملہ میں آج جمعرات کو بارہ بنکی ضلع سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔ مختار انصاری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عدالت میں حاضر ہوئے۔ پیشی کے دوران انہوں نے اپنے کھانے میں زہر ملانے کا اندیشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت ان کے خلاف کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ جیل میں ان کے کھانے میں زہر ملایا جاسکتا ہے۔ عدالت نے معاملہ کی آئندہ سماعت کیلئے 7 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ دوسری جانب مختار انصاری نے اعلیٰ سطح کی سہولت دینے کیلئے بارہ بنکی کی عدالت میں درخواست دی ہے۔ انہوں نے 287 اے مینول کے مطابق جیل میں اعلیٰ سطح کی سہولت طلب کی ہے۔ عدالت میں دی گئی درخواست میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی سہولت ملنے پر ان کا کھانا الگ سے بنے گا اور کھانے میں زہر ملانے کا اندیشہ نہیں رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS