گنیش اتسو:ہبلی عیدگاہ میں جشن، بنگلوروچامراج پیٹعیدگاہ میں سناٹا

0

بنگلورو، (پی ٹی آئی) : کرناٹک کے ہبلی عیدگاہ میدان میں جہاں سخت سکیورٹی کے درمیان گنیش اتسو کا آغاز کیا گیا تو وہیں راجدھانی میں چامراج پیٹ عیدگاہ میں
پولیس کی سخت نگرانی کے درمیان سناٹا رہا۔ شمالی کرناٹک کے ہبلی عیدگاہ میدان میں سخت سکیورٹی کے درمیان بدھ کو گنیش اتسو کا آغاز کیا گیا۔ دائیں بازو کے
رہنما اور سری رام سینا کے سربراہ پرمود متالک نے ویدک منتروں کے درمیان بھگوان گنیش کی موتی کی پوجا کی۔ لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک اور ہندوتو کے مفکر
ونائک دامودر ساورکر کی تصویریں بھی پنڈال میں لگی نظر آئیں۔ بھگوان گنیش کی مورتی یہاں 3 دن کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے منگل کو دیر رات
ہونے والی سماعت میں ہبلی دھارواڑ سٹی کمشنر کے اس حکم کو برقرار رکھا جس میں شہر کے عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی اتسو منعقد کرنے کی اجازت دی گئی
تھی۔ اس کے برخلاف چامراج پیٹ عیدگاہ میدان میں کرناٹک اسٹیٹ ریزرو پولیس کی کم از کم 10 ٹکڑیوں اور سینئر پولیس افسران کو سکیورٹی یقینی بنانے اور
گنیش اتسو تک باہر سے کسی کو وہاں آنے نہ دینے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے نام اجاگر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’ہم کسی
کو امن میں خلل ڈالنے نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ چامراج پیٹ (بنگلورو) کے سلسلے میں دیے گئے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔‘
ہائی کورٹ نے منگل کو گنیش پوجا کرنے کی اجازت دے دی تھی اور اس کی رہنما ہدایات کے تحت ہی متالک نے بدھ کو صبح ہبلی عیدگاہ میں بھگوان گنیش کی
مورتی کا قیام کیا۔ سپریم کورٹ نے بنگلورو کے عیدگاہ میدان پر گنیش چترتھی کے اتسو کو منعقد کرنے کی اجازت دینے سے منگل کو انکار کر دیا تھا اور جوں کی
توں صورتحال بنائے رکھنے کا حکم دیا تھا۔ ہندو جن جاگرن سمیتی کے ایک رکن نے کہا کہ ’اگلے 3 دن تک (ہبلی کے) پنڈال میں بھجن کیے جائیں گے۔‘
دریں اثنا کرناٹک کے ہبلی عیدگاہ گراو¿نڈ میں گنیش چترتی منانے کی اجازت دینے والے ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ تازہ ترین
پیش رفت میں انجمن اسلام نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور کرناٹک ہائی کورٹ کے ہبلی کے عیدگاہ گراو¿نڈ میں تہوار کی اجازت دینے کے حکم پر
سوال اٹھایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS