جی 20 اجلاس: بھارت نے تین نکاتی تجویز پیش کی۔ غیر ملکی طلبا کے مفادات کے تحفظ کا مطالبہ

0

نئی دہلی:ہندوستان کے  وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پوری دنیا کی حکومتوں سے غیر ملکی طلبا کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے وطن واپسی کا اعلان کیا  ہے۔
جمعرات کو جی -20 وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں جے شنکر نے لوگوں کی سرحد پار آمد و رفت کے لئے معیاری لائحہ عمل کی تجویز پیش کی۔  تجویزمیں ٹسٹ کے طریق کاراورٹسٹ کے نتائج کی عالمگیر قبولیت،قرنطینہ و سرگرمیوں اور وبائی پروٹول پر مشتمل ہے۔
انہوں نے جی 20 کے وزرائے خارجہ کو بیرون ملک میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لئے  ہندوستان کی جانب سے وندے بھارت مشن کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جی 20 صدر سعودی عرب نے اجلاس کا اہتمام کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے اجلاس کی صدارت کی۔ یہ ورچول اجلاس کووڈ -19 وبائی امراض کے پیش نظر بلایا گیا تھا۔
اجلاس میں کورونا بحران کے تناظر میں سرحدوں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران وزرا نے کورونا دورمیں  اپنے ممالک کے سرحدی انتظامات کے اقدامات سے اپنے تجربات کا اشتراک کیا ۔
انہوں نے کووڈ -19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے جی -20 ممالک کو اکٹھا کرنے کے فعال اقدام کے لئے سعودی عرب کی بھی تعریف کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وبائی امراض کے تناظر میں ہندوستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS