پیرس(یو این آئی) فرانس کی کیرولین گارسیا اور کرسٹینا ملاڈنووچ نے اتوار کو رولینڈ گیرو میں گھریلو شائقین کو خوش کرتے ہوئے امریکہ کی کوکوگاف اورجیسکا پیگولا کو کو 2-6، 6-3، 6-2 سے شکست دے کرویمنز ڈبل خطاب جیت لیا۔2016 کی چمپئن جوڑی گارسیا-ملاڈنووچ نے کورٹ فلپ چیٹریئر میں ایک گھنٹہ 44 منٹ چلے میچ میں جیت حاصل کرتے ہوئے ایک ٹیم کے طورپر اپنادوسرافرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔سابق ڈبلیو ٹی اے ڈبلزورلڈنمبر 1 ملاڈنووچ نے 2019 اور 2020 میں تیمیابابوس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیاتھا، اور اب وہ کل چار فرنچ اوپن ویمنز ڈبلزخطاب جیت چکی ہیں۔ فائنل کے سفرمیں صرف اسک سیٹ ہارنے والی امریکی جوڑی پہلے سیٹ میں پچھڑتی نظرآئی، لیکن انہوں نے جلد واپسی کرتے ہوئے 3-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ملاڈنووچ نے والی کو نیٹ میں دے مارا جس سے ان کی برتری 4-2 ہوگئی اور ایک بریک کی مددسے گاف اورپیگولا نے پہلاسیٹ اپنے نام کرلیا۔آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ہارنے کے بعد سیزن کا اپنا دوسرا ٹورنامنٹ کھیلنے والی فرانسیسی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں واپسی کرتے ہوئے 4-0 کی برتری حاصل کی اورملاڈنووچ کے اسمیش کے ساتھ اسے محفوظ کرلیا۔تیسرے سیٹ میں پیرس میں سب سے کم عمر کی ڈبلز فائنلسٹ 21 سالہ گاف اپنے حریفوں کو روکنے کے لئے کچھ نہ کرسکیں اور فرانسیسی جوڑی نے 4-0 کی برتری تک پہنچنے کے لئے دوابتدائی بریک حاصل کئے ۔ انہوں نے گارسیا کے اسمیش کے ساتھ جیت حاصل کی۔
کیرولین گارسیا اور کرسٹینا ملاڈنووچ نے ویمنز ڈبلز خطاب جیت لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS