image:thedailystar.net

بیونس آئرس(یواین آئی) شہر آفاق فٹ بال کھلاڑی ارجنٹائنا کے لیونل میسی کی شرٹس جنوبی امریکہ کے 50 ہزار فٹبالرز کیلیے مفت ویکسین کا ذریعہ بن گئیں۔ میسی نے اپنی 3 دستخط شدہ شرٹس کورونا وائرس ویکسین بنانے والی چین کی ایک کمپنی کو عطیہ کیں جس کے بدلے میں وہ کمپنی 50 ہزار فٹبالرز کیلئے ویکسین دے گی، ارجنٹائنا کے 26 فرسٹ ڈویژن کلب کے کھلاڑی کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسری جانب اس حوالے سے کچھ تنازع بھی کھڑا ہوگیاکیونکہ یہ ڈیل ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ کی جانب سے کروائی گئی۔ان پر الزام عائد کیا جار ہا ہے کہ انھیں اپنے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ، وہ ایسی ڈیل عوامی مفاد میں بھی کرسکتے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS