ریت سے بھرے چار ٹرک اور تین ٹریکٹر ٹرالیاں ضبط

0
news18

راج آنند گاؤں: (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے راج آنند گاؤں ضلع میں پولیس اور محکمہ محصولات کی مشترکہ ٹیم نے ریت کی غیر قانونی کان کنی ،نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریت سے بھرے چار ٹرکوں اور تین ٹریکٹر- ٹرالیوں کو ضبط کر کے چھ معاملے درج کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے مان پور اور تھانہ کوہکا پولیس اور محکمہ محصولات کی مشترکہ ٹیم نے گرام سیتا گاؤں کوہکا- کندا ڑی اور نواگاؤں – بھری ٹولا میں کل ایک ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیوں کو ریت سمیت ضبط کرکے تین معاملے درج کئے ہیں۔ اسی طرح امبا گڑھ چوکی علاقے میں ایک ٹرک کو ریت سمیت ضبط کرکے ایک معاملہ درج کیا گیا ہے۔ تھانہ چلہاٹی پولیس نے بھی ریت سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی ضبط کرکے معاملہ درج کیا ہے۔ اسی طرح ضلع کے ڈنوگر گڑھ پولیس نے ریت سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی ضبط کرکے ملزمین کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔
اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے کہا ہے کہ ضلع ریت مافیاؤں کے خلاف کارروائی آگے بھی جاری رہےگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS