چار منزلہ عمارت زمین بوس، ملبے میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ

0
Image: TV9 Bharatvarsh

نئی دہلی:(ایجنسی) دہلی کے سبزی منڈی میں پیر کو ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ عمارت میں ملبے تلے کئی افراد کےپھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک شخص کو نکال کر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ عمارت گرنے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ عمارت میں ملبے تلے ایک کار بھی دبی ہوئی ہوئی نظر آرہی ہے۔
حادثہ کی وجہ سے آس پاس کے علاقے مں ہنگامہ مچ گیا ہے اور اس وقت موقع پر پولیس کے ساتھی کافی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس حادثے کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کو بھی دی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اب تک ایک آدمی کو ریسکیو کیا گیا ہے، لیکن ملبے میں کئی لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ ہم آس پاس کے لوگوں سے اطلاعات جمع کر رہے ہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق، عمارت میں تعمیراتی کام چل رہا تھا۔ وہیں جس وقت حادثہ ہوا، اس وقت اندر کئی مزدور تھے۔ یہی نہیں، اس عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کئی فیملی والے رہتے ہیں۔ جبکہ عمارت کی تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر ڈپارٹمنٹ کی بڑی گاڑیوں کو لے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو آپریشن فی الحال مینوئلی چلایا جا رہا ہے۔ وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، دہلی کے سبزی منڈی علاقے میں عمارت منہدم ہونے کا حادثہ بے حد افسوسناک ہے۔ انتظامیہ راحت اور بچاو کے کاموں میں مصروف ہے۔ ضلع انتظامیہ کے ذریعہ میں خود حالات پر نظر بنائے ہوئے ہوں۔ خدشہ یہ ہے کہ بے شمار لوگ اس عمارت
میں دبے ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS