برازیل کے اسپتال میں آتشزدگی سے کورونا کے چار مریضوں کی موت

0
image:aninews.in

بیونس آئرس : (اسپوتنک) برازیل کے صوبہ سرژیپی کے شہر اراکاجو شہرمیں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے چار کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ۔ جی ون نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کہ مرنے والوں میں ایک 77 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ مقامی حکام کے مطابق اسپتال میں تقریباَ 60 مریض داخل تھے ۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ میئر ایکاڈالڈو نوگویرا نے ٹویٹ کیا ’’ نیسٹر پیوا اسپتال میں آتشزدگی کی وجہ سے چارمریضوں کی موت سے ہم دلبراشتہ ہیں ۔ ہم مرنے والوں کے لواحقین کو مدد فراہم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS