پدوچیری:جیل سے 22 موبائل ملنے کا  معاملہ،4 جیل وارڈن معطل

0

پدوچیری:پدوچیری سینٹرل جیل میں قیدیوں کے پاس سے موبائل  فون ملنے کے معاملے میں بدھ کو چار جیل وارڈنوں کو معطل کردیاگیاہے۔ ذرائع  کے مطابق  معطل کئےگئے جیل وارڈنوں کے نام سبری،شنکر،شرینو اور رام کرشن ہیں۔ ان سبھی کو جیل انسپیکٹر جنرل پنکج کمار جھا نے معطل کیا ہے۔ان لوگوں پر قیدیوں کو موبائل فون بیچنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ سینٹرل جیل کے قیدیوں کے ذریعہ راج نیواس اور پدوچیری ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد افسروں نے جیل پر چھاپہ مارا تھا اور قیدیوں کے پاس سے موبائل  برآمد کئے تھے۔افسروں نے سینٹرل جیل سے 22موبائل فون ضبط کئے تھے۔اس سلسلے میں کالاپیٹ تھانے میں معاملہ درج کیاگیا ہے۔ جانچ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہلی کے رہنے والے نیتیش  کمار نام کے قیدی نے فون کرکے راج نیواس اور ریلوے اسٹیشن کو اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ اسی دوران ،وزیراعلی نے بھی منگل کی رات اس سلسلے میں پولیس،جیل اور وزارت داخلہ کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS