اگر ہندوستان میں زندگی اتنی اچھی ہے تو تم یہاں کیوں ہو،ٹیکساس میں ہندوستانی نثراد خواتین پر نسلی حملہ

0

نئی دہلی (ایجنسی) : امریکہ میں ہندوستانی نثراد خواتین نسلی حملے کا خوفناک معاملہ سامنے أیا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ٹیکساس کی سڑکوں پر گھوم رہی 4 ہندوستانی نثراد خواتین کے ساتھ امریکن میسیکن خاتون نے نہ صرف بدسلوکی کی بلکہ مارپیٹ کے بعد بندوق دیکھاکر شوٹ کرنے کی بھی دھمکی بھی دی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میکسیکو کی پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں


دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور خاتون ہندوستانی نژاد امریکی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں ہندوستان واپس چلے جانے کی بات کہہ رہی ہے۔وہ کہتی ہے کہ مجھے ہندوستانیوں سے نفرت ہے۔ ہی واقعہ بدھ کی رات کو ٹیکساس کے ڈیلاس کی پارکنگ کی ہے۔جہاں 4ہندوستانی نثراد خواتین ہوٹل سے کھانا کھانے کے بعد پارکنگ کی طرف جارہی تھیں۔ اسی وقت وہاں امریکن میکسیکن نثراد خاتون آئی اور ہندوستانی خواتین پر نسلی تبصرہ کرنا شروع کردیا۔ اس خاتون نے کہا کہ میں تم ہندوستانیوں سے نفرت کرتی ہوں۔ یہ سبھی لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں امریکہ آتے ہیں۔ پورے امریکہ میں ہندوستانی اور امریکی کمیونٹی کے بیچ یہ ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ میکسیکن امریکی خاتون کی پہچان پلانو کی ایسمیرالڈا ایپنٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس ویڈیو کو جس سخص نے پوسٹ کیا ہے وہ ایک ہندوستانی امریکی خاتون کا ہی بیٹا ہے۔ اس نے کہا کہ میری ماں نے کوئی ریکشن نہیں کیا۔
اس میکسیکن امریکی خاتون کی بدتمیزی کا نہ ہی جواب دیا۔ وہ مسلسل اس حملہ آور خاتون سے غلط تبصرے نہیں کرنے کو کہ رہی تھیں۔ اس کے برعکس چلاتے ہوئے مکسیکن امریکی خاتون نے کہا کہ جہاں میں جاتی ہوں تم ہندوستانی وہاں ہوتے ہو۔ اگر ہندوستان میں زندگی اتنی اچھی ہے تو تم یہاں کیوں ہو۔جب خاتون کی بدتمیزی بڑھتی گئی تو میری ماں نے اس کا ویڈیو بنانا شروع کردیا۔ یہ دیکھ کر


وہ اور طیش میں آگئی اور میری ماں اور دوستوں پر حملہ کردیا۔
اس خاتون پر پولیس نے کئی سنگین دفعات میں معاملہ درج کیا ہے۔ جس میں نسلی امتیاز اور دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس خاتون پر 10ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔
اس واقعہ پر ایشیائی نثراد امریکی لیڈر ریما رسول نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ڈرا دینے والا تجربہ تھا۔ اس
خاتون کے پاس بندوق بھی تھی۔ وہ ان خواتین کو شوٹ کرنا چاہتی تھی۔ اس خاتون کو ان کے انگلش بولنے کے لہجے سے پریشانی
تھی۔ اس کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
ترجمہ: دانش رحمن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS