نئی دہلی: (یو این آئی) اجودھیا میں رام مندر کی بنیاد امسال اکتوبر تک اور ’گربھ گرہ‘کی تعمیر 2023 کی آخر تک مکمل ہو جائے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ پانچ اگست کو رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ وشو ہندوپردیشد (وی ایچ پی) کے قومی ترجمان ونود بنسل نے یو این آئی کو بتایا کہ بنیادی ڈھانچہ تیار ہونے کے بعدشری رام کے شاندار مندرکی تعمیراتی کام میں مزید تیزی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مندر کا تعمیراتی کام 2025 تک پورا ہوگا لیکن لوگوں کو درشن پوجن کا موقع جلد مل سکتا ہے۔ مسٹر بنسل نے بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) اور دیگر ماہرین کی صلاح کے مطابق مندر کی تعمیر اسپیشل ٹیکنالوجی سے کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ ایک ہزار سال تک اسے کسی طرح سے نقصان ہونے کا اندیشہ نہیں رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مندر کا تعمیراتی کام میں اینٹ، سیمنٹ یا لوہے کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔ مندر کی تعمیر راجستھان کے مخصوص پتھروں، فلائی ایش اور سیمنٹ سے کیا جا رہا ہے۔
مندر کے لیے برسوں تک رام بھکتوں سے اکٹھا کی گئی اینٹوں کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ان کا استعمال اہم ڈھانچے میں نہیں بلکہ احترام کے ساتھ مناسب مقامات پر کیا جائے گا۔
رام مندر کی بنیاد اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی: بنسل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS