ترنمو ل کانگریس کے سابق ضلع پنچایت صدر شیخ بابر علی کا قتل

0

کلکتہ 2:کل رات ترنمول کانگریس کے لیڈر شیخ بابر علی کو چاقو سے مارکر ہلاک کردیئے جانے کے بعد سے بانکوڑہ ضلع کے بیلارا علاقے میں سیاسی تشدد کی وجہ سے خوف وہراس کا ماحول ہے۔ متوفی علی 2013سے 2016تک  الیارا گرام پنچایت کےسربراہ رہ چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ترنمول کانگریس کے دو گرو پ کے درمیان تشدد کے نتیجے میں بابرعلی کا قتل ہوا ہے۔
سنیچر کی رات یہاں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں اس کی وجہ سے پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق بیلارا علاقے میں ترنمول
کانگریس کے دو گروپ کے درمیان ایک عرصے سے تشدد اور تناؤ کا ماحول ہے۔ الیارا گرام پنچایت کے موجودہ صدر اور سابق صدر کے درمیان برتری کی جنگ چل
رہی ہے۔ دونوں کے اپنے گروپ ہیں اور دونوں گروپ ایک دوسرے کو نیچادکھانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ سنیچر کی رات گاؤں میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر پر پہلے حملہ اورتور پھوڑ کی گئی اوراس کے بعد شیخ بابرعلی کے گھر پرحملہ
کیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق رحیم منڈل گروپ سے ہے۔ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ جس وقت یہ حملہ ہورہا تھا اس وقت پولس موجود تھی۔اس وقت بڑی تعداد میں علاقے میں پولس کو تعینات کردیا گیا ہے۔پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔لا ش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بشنو پور ضلع اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ضلع صدر اور ریاستی وزیر شیامل سانترا نے کہا کہ انہیں سانحے کی اطلاع ملی ہے مگر وہ  معاملے سے واقف نہیں۔ حالات کو کنٹرول میں کرنے کیلئے پولس موقع پر پہنچ گئی ہے۔اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب بشنو پور بی جے پی آبزرور پرتھ کندو نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں گروپ بندی عروج پر ہے۔اس کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے ورکر ہی نہیں
بلکہ عام لوگ بھی سخت پریشان ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS