حیدرآباد:بگ باس 2 ریلیٹی شو کی کنٹیسٹنٹ سنجنا نے اپنے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کے معاملے میں شکایت درج کرائی ہے ۔سنجنا کاالزام ہے کہ
سابق ایم ایل اے نندی یاور گوڑ کے بیٹے آشیش گوڑ نے ان کے ساتھ ہوٹل میں بدسلوکی کی۔
بگ باس 2 میں حصہ لینے والی سنجنا کی شکایت پر سائی برآ باد کی مادھا پور پولیس نے تلگانہ کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے نندی یاور گوڑ کے
بیٹے کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس ہوٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریع معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔
سنجنا نے پولیس کے نام اپنی شکایت میں لکھا ہےکہ وہ اپنی سہلیوں کے ساتھ ہوٹل میںتھی اور میوزک سن رہی تھی اسی وقت آشیش گوڑ نام کا یہ
شخص اپنے دو دوستوں کے ساتھ آیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگا۔ ۔گورڑ نے سنجنا کا ہاتھ بھی پکڑا اور ان کی سہیلوں پر چلایا اور بد کلامی کی ۔
۔ سنجنا کی شکایت کے مطابق گوڑ نے نے فرش پر شیشے توڑے اور مارنے پیٹنے پر اتر آیا۔
سابق ایم ایل اے کے بیٹے پر زور زبردستی کا الزام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS