مریم نواز کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر عمران خان کی تنقید

0

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان مسلم لیگ نواز کی لیڈر مریم نواز کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سیاست دان، صحافی اور سول سوسائٹی سمیت زیادہ تر لوگ مریم کیلئے ’سیکسیسٹ‘اور ’مسوجنسٹ‘لفظ کا استعمال کرنے پر عمران کی تنقید کر رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر عمران نے جمعہ کو ملتان میں اپنی ریلی کے دوران محترمہ مریم کے خلاف یہ تبصرہ کیا تھا۔  عمران نے 19 مئی کو محترمہ مریم کی ریلی کا حوالہ دیا، جس میں وہ مسلسل عمران کی تنقید کر رہی تھیں۔ عمران نے کہا کہ کسی نے ہمیں مریم نواز کی کل سرگودھا میں کی گئی تقریر بھیجی ہے ۔ وہ اپنی تقریر میں میرا نام زہر کے ساتھ لے رہی ہیں۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ محترمہ مریم آپ محتاط رہیں۔ آپ کے شوہر پریشان ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ مسلسل میرا نام لے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ محترمہ مریم کے خلاف اس قابل اعتراض ریمارکس پر مسٹر عمران خان کی مذمت کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم اوران کے چچا شہباز شریف نے بھی مسٹر عمران کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے تبصرہ سے ملک کے خلاف ان کا کا جرم چھپ نہیں سکتا ہے ۔ مسٹر شہباز نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا کہ میری بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر پوری قوم بالخصوص خواتین کو عمران کی مذمت کرنی چاہئے۔
اس طرح کے قابل اعتراض ریمارکس ان کے (مسٹر عمران) کے ملک کے خلاف جرائم کو چھپا نہیں سکتے ۔ جو لوگ مسجد نبوی کی حرمت کا احترام نہیں کرتے ان سے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی امید کیسے کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ تاریخ میں ایسے پہلے شخص ہیں جنہوں نے ایک لیڈر کے طور پر اپنی شبیہ کو مٹی میں ملا دیا۔ ملک و ملت کی اخلاقیات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ خدا ان کو عقل دے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS