نئی دہلی (یو این آئی): ہریانہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ چودھری بیرندر سنگھ اور ان کی اہلیہ پرملتا سنگھ چودھری اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ منگل کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔
ہریانہ کے سرکردہ لیڈر اور کسانوں کے مسیحا سر چھوٹو رام کے پوتے مسٹر بیرندر سنگھ (78) نے پارٹی جنرل سکریٹری مکل واسنک، ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا، پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، کماری سیلجا سے ملاقات کی۔ مسٹر سنگھ اور دوسرے رہنماؤں نے آج یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں کانگریس صدر ادے بھان، کانگریس او بی سی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کیپٹن اجے سنگھ یادو، ایم ایل اے کرن چودھری، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب راجندر کور بھٹل، ممبر پارلیمنٹ ناصر حسین اور پون کھیڑا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت لی۔
मेरा कांग्रेस में शामिल होना न सिर्फ घर वापसी है, बल्कि ये विचारधारा की वापसी भी है।
मैं ये बात इसलिए कह रहा हूं- क्योंकि मैंने मान्यताओं को निभाया है।
देश में नेताओं के लिए व्यावहारिक रूप से कुछ गरिमा व मान्यताएं हैं, जिन्हें निभाना चाहिए।
क्योंकि मान्यताओं को निभाने से ही… pic.twitter.com/5H4FOTtHmd
— Congress (@INCIndia) April 9, 2024
اس موقع پر مسٹر واسنک نے کہا ”میں مسٹر سنگھ کو کانگریس خاندان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج ملک میں جمہوریت اور آئین کے سامنے چیلنجز ہیں۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے چودھری بیرندر سنگھ نے کانگریس کے ساتھ آنے کا فیصلہ کیا۔ ’’ان کے آنے سے کانگریس کو قومی سطح پر اور ہریانہ میں طاقت ملے گی۔‘‘
مسٹر ہڈا نے کہا “آج، ہریانہ کے سابق بی جے پی ایم پی چودھری بیرندر سنگھ جی اپنے بہت سے ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ آپ سب کا کانگریس پارٹی میں خیر مقدم ہے۔ ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور ایسے موقع پر چودھری بیرندر سنگھ اور ان کے حامیوں کا کانگریس میں شامل ہونا خوشی کی بات ہے۔
आज हरियाणा से पूर्व BJP सांसद @ChBirenderSingh जी और उनकी पत्नी श्रीमती प्रेमलता चौधरी जी कांग्रेस पार्टी में शामिल हुईं।
आपका बहुत-बहुत स्वागत और भविष्य के लिए शुभकामनाएं। pic.twitter.com/tNCCcC7Hse
— Congress (@INCIndia) April 9, 2024
مسٹر سرجے والا نے کہا ’’چودھری بیرندر سنگھ جی کا کانگریس میں شامل ہونا ہمارے لیے ایک جذباتی اور فخر کا لمحہ ہے۔ چودھری بیرندر سنگھ کا طویل سیاسی کیریئر مسز اندرا گاندھی، آنجہانی راجیو گاندھی اور محترمہ سونیا گاندھی کے ساتھ رہا ہے۔ آپ کی آمد سے کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔ ہم آپ کو کانگریس پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے کہا ’’میری کانگریس میں شمولیت نہ صرف گھر واپسی ہے بلکہ یہ نظریہ کی طرف واپسی بھی ہے۔ میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنے عقائد پر عمل کیا ہے۔ عملی طور پر ملک میں رہنماؤں کے لیے کچھ وقار اور اقدار ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ان تمام عقائد پر عمل کرنے سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چپلوں کا مالا پہن کر لوگوں سے مانگ رہا ہے ووٹ، جانیں پورا معاملہ
مسٹر بیریندر سنگھ نے کانگریس کے منشور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دیے گئے حقائق کو تجربے کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے اور کسانوں کے مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان کے مفادات کی خدمت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں (چودھری بیرندر سنگھ) اپنے 52 سالہ سیاسی کیریئر کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے اور ووٹر تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔‘‘