ممبئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو منی لانڈرنگ معاملہ میں 13 گھنٹے سےزائد کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا ۔
ذرائع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق ای ڈی نے اس سے پہلے مسٹر دیشمکھ کو پانچ سمن جاری کئے تھے ۔ مسٹر دیشمکھ پیر کے روز ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔ پوچھ گچھ کے دوران وہ ای ڈی کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کر رہے تھے اور سوالات کے جواب دینے میں ٹال مٹول کر رہے تھے۔ انہیں رات میں تقریباََ ڈیڑ بجے گرفتار کر لیا گیا ۔
ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے بدعنوانی کے الزامات عائد کیے جانے کے مسٹر دیشمکھ نے اس سال اپریل میں ریاست کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS