لیبیا کے سابق وزیر اعظم اور لیبیا نیشنل الائنس کے صدر ڈاکٹر محمود جبریل کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔
محمود جبریل جو 68 برس کے تھے چند روز قبل کورونا وائرس میں مثبت پائے گئے تھے۔ انہیں مصر کے دارالحکومت قاہرہ ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔
لیبیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر جبریل کو 25 مارچ کو مصر کےایک بڑے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد شروع میں ان کی صحت میں کچھ بہتری آئی لیکن بعد میں اچانک ان کی طبیت بگڑ گئی اور اب کا انتقال ہو گیا۔
محمود جبریل سنہ 1952ء کو لیبیا میں پیدا ہوئے تھے، پانچ مارچ سنہ 2011ء کو کرنل قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد انہیں عبوری نیشنل کونسل کا رکن منتخب کیا گیا۔
معمر قذافی کے دور میں انہیں نیشنل پلاننگ کونسل، اکنامک ڈیولپمنٹ کونسل اور کئی دوسرے کلیدی عہدوں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
سنہ 2011ء کے انقلاب کے بعد محمود جبریل نے نیا قومی سیاسی اتحاد تشکیل دی اور اس کے صدر رہے۔ انہوں نے مغربی ملکوں سے لیبیا کی نیشنل کونسل کو ملک کی آئینی نمائندہ جماعت تسلیم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا