بھوپال:مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش جوشی کا انتقال ہوگیا ہے۔ان کی عمر تقریباً 80 برس تھی۔ ان کا آج ہی طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ ان اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
کیلاش جوشی کی موت پر وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کیلاش جوشی نے مدھیہ پردیش کی ترقی میں ایک کردار ادا کیا ہے۔ اور بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کافی محنت کی تھی۔
واضح رہے کہ کیلاش جوشی 1977 میں پہلے غیر کانگریسی وزیراعلیٰ بنے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS