سابق افغان صدر اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں

0
Image: Reuters

دبئی:(یو این آئی) متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی امارات میں موجود ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اشرف غنی کو پناہ دے دی ہے۔اماراتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ افغان صدر اشرف غنی اور ان کے اہل خانہ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق انسانی بنیادوں پر اشرف غنی کا متحدہ عرب امارات میں خیرمقدم کیا۔
خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد سابق صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ان کے فرار کے بعد رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ وہ تاجکستان فرار ہوئے تاہم تاجک وزارت خارجہ نے تردید کی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS