ممبئی: (یواین آئی) ملک کاغیر ملکی زرمبادلہ کا ذخائرساتویں ہفتہ میں بڑھتا ہوا تقریبا 593ارب ڈالرکے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.87 ارب ڈالر کے اضافے سے یہ 592.89ہوگیا،جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل 14 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں یہ 56.3 ارب ڈالر کے اضافے سے 590.03 ارب ڈالررہاتھا ۔
مرکزی بینک نے اطلاع دی ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 1.65 ارب ڈالر اضافے سے 548.52 ارب ڈالر ہوگیا۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں بھی 1.19 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اوریہ 37.84 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص 2.2 کروڑ ڈالرسے بڑھ کر 5.02 ارب ڈالر اور خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 70 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.51 ارب ڈالر ہوگیا ۔
غیر ملکی کرنسی کے ذخائرریکارڈ تقریبا 593ارب ڈالرکے ریکارڈ سطح پر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS