ملک بھر میں فوج کے تینوں ونگز نے کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہے ہزاروں ڈاکٹروں ، نرسوں اور میڈیکل اسٹاف اور دوسرے فرنٹ لائن کورونا واریئرس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی بارش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور سلام پیش کیا۔
مسلح افواج کی طرف سے کورونا واریئرس کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ ایک میگا پروگرام ہے۔
آج صبح دہلی کے پولیس وار میموریل پر تینوں سروس چیفس کے ذریعہ پھولوں کی بارش کی گئی تاکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے لئے تعینات پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔
دہلی میں سکھوئی-30 ایم کے آئی ، مِگ 29 اور جیگوارس نے راج پتھ پر ایک فلائی پاسٹ کا انعقاد کیا ، دہلی میں الگ الگ مقامات پر، انڈیا گیٹ اور لال قلعے پر پھولوں کی بارش کی۔
مغربی ایئر کمانڈ کے جنگی طیاروں نے دہلی کے اسپتالوں پر پھول برسائے ، جن میں سر گنگا رام اسپتال ، راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال اور دین دیال اپادھیائے اسپتال شامل ہیں۔
اسی طرح کی ایک مشق سری نگر کی ڈل جھیل ، چندی گڑھ کی سکھنا جھیل اور لکھنؤ میں بھی کی گئیں۔
ممبئی میں جنگی طیاروں نے میرین ڈرائیو پر ایک فلائی پاسٹ کیا اور کنگ ایڈورڈ میموریل اسپتال اور کستوربہ گاندھی اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں پر پھول برسائے۔
بحریہ کے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی بحریہ کی کمان شام کے 7.30 بجے سے رات 11:59 تک ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر پانچ جہاز روشن کرے گی۔ وہ 'ہندوستان کورونا واریئرس کو سلام کرتا ہے' "انڈیا سیلیوٹ کورونا واریئرس" جیسے بینرز دکھائیں گے اور شام سات بجکر 30 منٹ پر جہازوں کے سائرن بجائے جائیں گے۔
ہندوستانی فضائیہ نے کرونا وارئیرس پر پھول برسائے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS