چین کے ہینان میں سیلاب سے 33افراد کی موت

0

بیجنگ :(یو این آئی،اسپوتنک) چین کے صوبہ ہینان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے اور8 دیگر لاپتہ ہیں۔
محکمہ ریجنل ایمرجنسی نے جمعرات کویہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے سیلاب سے25 افراد کی ہلاکت اور 7 دیگر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ آئی تھی ۔ احکام نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خطے میں تیس لاکھ سے زیادہ افراد رہتے ہیں اور تقریبا 2،56،000 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS