جیور ہوائی اڈے سے 2024 میں شروع ہوگی پرواز

0

گریٹر نوئیڈا :اتر پردیش کے جیورمیں واقع نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی پرواز 2024 میں شروع ہوگی ۔
 نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ترقی،دیکھ بھال اور اس کے آپریشن کے لئے آج اترپردیش حکومت نے زیورخ ایئر پورٹ انٹرنیشنل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ۔ اس کے بعد  ہوائی اڈے کا تعمیراتی کام اب شروع ہو سکے گا ۔ اس کی تعمیر کے ساتھ ہی زیورخ جورک  ایئر پورٹ انٹرنیشنل کو 40 سال تک ہوائی اڈے کو چلانے اور دیکھ بھال کا بھی حق حاصل ہوگیا ہے ۔ اتر پردیش حکومت کی جانب سے نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)ارون ویر سنگھ اور زیورخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ  کی طرف سے یمنا ایئرپورٹ انٹرنیشنل کے سی ای او کرسٹاف شنیل مین نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ سالانہ 1.2 کروڑ مسافروں کی آمدورفت  کے لئے ایک رن وے کے ساتھ ہوائی اڈے کی تعمیر کا پہلا مرحلہ سال 2023-24 تک مکمل ہوجائے گا اور سنہ 2024 میں پروازیں شروع ہوں گی۔ پہلے مرحلے پر 4،500 کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔ ہوائی اڈے کی تعمیر چار مراحل میں ہو گی ۔ چوتھے مرحلے تک  30 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے امکانات ہیں ۔ چاروں مراحل کی تکمیل کے بعد اس کی صلاحت سالانہ سات کروڑ مسافروں کی ہوگی اور یہاں دو رن وے بنیں گے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS