پل علَم، (یو این آئی) افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں شدید بارش کی وجہ سے اچانک آنے والے سیلاب میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں مکانات بہہ گئے اور کئی تباہ ہوگئے ۔خبر رساں ایجنسی ‘بختار’ نے اتوار کو یہ رپورٹ دی ہے ۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گہا کہ ہفتہ کو ہونے والی شدید بارش کے باعث صوبہ لوگر کے ضلع خوشی میں سیلاب میں دس افراد ہلاک اور سینکڑوں مکانات بہہ گئے اور کئی مکانات کوشدید نقصان پہنچا۔ سیلاب کے باعث ضلع اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سینکڑوں ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔حکام کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں، جنگ زدہ ملک کے 34 صوبوں میں سے 10میں موسلادھاربارش اور سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد بے گھر ہو چکے ہیں۔
افغانستان میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک، سیکڑوں مکانات بہہ گئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS