جرمن فٹ بال کی تاریخ کا پہلا واقعہ
برلن (یواین آئی/ایجنسیاں) : جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا میں ریفری نے مسلمان فٹ بالر کے روزہ کھولنے کے لیے جاری میچ روک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی واقعہ بنڈس لیگا میں آگسبرگ اور مینز کے درمیان جاری میچ کے 65 ویں منٹ میں پیش آیا۔ریفری نے میچ کے 65 ویں منٹ میں جب افطار کو وقت ہوا تو مسلمان فٹبالر موسیٰ کو روزہ افطار کرنے کے لیے خصوصی طور پر میچ روک کر وقت دیا۔فٹبالر موسیٰ کو ٹیم کے گول کیپر نے پانی و جوس کی بوتلیں لاکر دیں جس سے انہوں نے روزہ افطار کیا ۔فٹبالر کے روزہ افطار کیے جانے کے بعد میچ کو وہیں سے شروع کیا گیا۔بعد ازاں مسلمان فٹبالر موسیٰ نے ریفری کی اس کاوش پر ان کا
https://twitter.com/hdfootballl/status/1513867791740379143?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1513867791740379143%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Findianexpress.com%2Farticle%2Fsports%2Ffootball%2Ffirst-time-in-history-referee-pauses-game-at-sunset-to-let-player-break-his-ramadan-fast-7867346%2F
شکریہ بھی ادا کیا۔ریفری کے اس اقدام کی سوشل میڈیا زبردست ستائش کی جارہی ہے ۔ بنڈس لیگا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی کھلاڑی کو رمضان المبارک کے دوران روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ کو روک دیا گیا ہو۔یہ میچ، جسے ہوم ٹیم اوگسبرگ نے 2-1سے جیتا تھا، بدھ کے روز ہوا۔اس کے علاوہ بھی ایسے مزید معاملات سامنے آئے کہ ریفریز نے بنڈس لیگا گیمز کو روک دیا تاکہ کھلاڑیوں کو روزہ افطار کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
ریفری باسٹین ڈینکرٹ نے اتوار کوآربی لیپزگ کی ہوفن ہائیم کے خلاف 3-0کی ہوم فتح میچ کے دوران میچ کو روک دیا، جس سے لیپزگ کے محافظ محمد سیامکان کو روزہ کھولنے کا موقع دیا گیا۔دی میل کے مطابق، جرمن ریفری کمیٹی کے کمیونیکیشنز کے ڈائریکٹر لٹز مائیکل فروہلیچ نے آفیشلز کو رمضان کے دوران کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچز روکنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا ’’اس سلسلے میں کوئی عام ہدایت نہیں ہے ، لیکن یقینا ہم کھلاڑیوں کی درخواست پر رمضان کے دوران مشروب پینے کے وقفے کی اجازت دینے والے اپنے ریفریوں کی حمایت کرتے ہیں‘‘۔
مسلمان کھلاڑی کے روزہ افطار کیلئے میچ روک دیاگیا، ریفری کے اقدام کی ستائش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS