کولگام کے فرصل میں آتشزدگی، مسجد اور 2 رہائشی مکانوں کو نقصان

0
قاسم سلیمانی کی قبر کے نزدیک ہوئے بلاسٹ دہشت گردانہ حملہ قرار، 100 سے زائد افراد ہلاک
کولگام کے فرصل میں آتشزدگی، مسجد اور 2 رہائشی مکانوں کو نقصان

سری نگر (یو این آئی): جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے فرصل علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں ایک مسجد کو نقصان جبکہ دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کولگام کے فرصل علاقے میں منگل کی شب دیر گئے قریب ساڑھے گیارہ بجے آگ کی ایک واردات میں ایک مسجد کو نقصان جبکہ دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی 4 اسٹیشنوں کے فائر ٹنڈرس جائے موقع پر پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ تاہم آگ کی اس وار دات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بتادیں کہ یونین ٹریٹری بالخصوص وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد آگ کی وارد داتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔وادی کے کسی نہ کسی گوشے میں آگ کی وار داتوں کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ادانی گروپ سے متعلق سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ حیرت انگیز: جے رام رمیش

حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں استعمال کئے جانے والے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں سال 2023 کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از 22 سو واقعات پیش آئے جس دوران 1462 ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ 9 جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران 36 جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS