پولیس کمشنر کے چارج لینے سے قبل جلائے گئے اہم دستاویزات 

0

پولیس کمشنر کے چارج لینے سے قبل جلائے گئے اہم دستاویزات 
سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں٭ ایس پی دیہات رن وجے سنگھ کا موقع کا معائنہ
گریٹر نوئیڈا :گوتم بدھ نگر کے نئے پولیس کمشنر آلوک سنگھ کے چارج لینے سے پہلے منگل کو سورج پور واقع آفس کے پیچھے کچھ دستاویزات کو آگ کے حوالے کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کی معلومات ہونے پر افسران میںکھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی جی پی آفس میں بیٹھے سینئر حکام کے فون آنے لگے۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر ایس پی دیہات رن وجے سنگھ نے موقع کا معائنہ کیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہخاتون صفائی ملازم نے کاغذوں میں آگ لگائی تھی۔ آگ کے حوالے کئے گئے کاغذ اہم دستاویزات تھے یا پھر کاغذ کے بیکار ٹکڑے یہ تحقیقات کا موضوع ہے۔نوتقرر پولیس کمشنر آلوک سنگھ منگل کو چارج سنبھالنے والے تھے، لیکن کسی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔ گریٹر نوئیڈا کے سورج پور واقع پولیس ہیڈکوارٹر پر صبح سے ہی میڈیا کا جماوڑہ لگا ہوا تھا۔ کمشنر کے استقبال کے لئے پولیس افسر بھی پہنچے ہوئے تھے۔ اس درمیان معلومات ہوئی کہ آفس کے پیچھے کینٹین کے پاس کچھ اہم دستاویزات میں آگ لگا دی گئی ہے۔ نیم جلے دستاویز پر گینگسٹر، گنڈا ایکٹ وغیرہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ یہی نہیں ادھ جلے کاغذوں میں سے کچھ پر پولیس افسران کے آرڈر بھی تھے۔ کمشنر کا عہدہ قبول کرنے سے پہلے اہم دستاویزات کو آگ کے حوالے کرنے سے متعلق خبر چلنے پر سب کے کان کھڑے ہو گئے۔ ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر رنوجے سنگھ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ جانچ میں پتہ چلا کہ کاغذ کے ڈھیر میں خاتون صفائی ملازم کی طرف سے آگ لگائی گئی تھی۔ راکھ میں ملے کچھ ادھ جلے کاغذ محکمہ پولیس سے متعلق ہونے پر معاملہ کافی سنگین ہو گیا۔ سوال اٹھنے لگے کہ کہیں کمشنر کے آنے سے پہلے کچھ اہم دستاویزات کو آگ کے حوالے تو نہیں کر دیا گیا۔ پولیس افسر کسی کوبچانا تو نہیں چاہ رہے ہیں۔ اس طرح کی بحثیں شروع ہو گئیں۔ اس بارے میں ایڈیشنل پولیس ڈپٹی کمشنر رن وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ کوئی فائل نہیں جلائی گئی ہے۔خاتون صفائی ملازم نے کچھ بیکار کاغذ اور نیوز پیپر جمع کر کے اس میں آگ لگائی تھی۔ اس سلسلے میں خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ صبح سردی ہو رہی تھی اس وجہ سے صفائی کے دوران ملے بیکار کاغذوں میں آگ لگا دی تھی۔ فی الحال معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے جانچ کرائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS