دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ کےدفتر میں لگی آگ

0

نئی دہلی: دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں پیر کے روز صبح کے وقت آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا۔ جس میں کچھ کمپیوٹر اور فرنیچر جل کر خاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سول لائنس واقع دہلی محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں صبح 0838 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی اور فوری طور 22 فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر آگ بجھانے کے لئے روانہ کیا گیا۔ اس آگ پر 10:20 بجے قابو پایا گیا اور اب بھی اسے بجھانے کی کوشش کی  جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS