شوپیاں میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجو اور اُس کا معاون گرفتار

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹی پورہ شوپیاں میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجو اور اُس کے معاون کو پستول سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ہفتے کی شام کو شوپیاں کے چھوٹی پورہ گاوں میں رخصت پر گھر آئے سی آر پی ایف اہلکار پر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔ آئی جی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے پولیس کے ایک آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا :’چھوٹی پورہ شوپیاں میں سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجو کو پستول سمیت حراست میں لیا گیا‘۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ ملی ٹینٹ کے ساتھی کو بھی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
اُن کے مطابق تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ لشکر کمانڈر عابد رمضان شیخ کی ہدایت پر ملی ٹینسی کے اس واقعے کو انجام دیا گیا۔
بتادیں کہ آئی جی کشمیر نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمال و جنوب میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امن و امان کو درہم برہم کرنے کی خاطر عوامی نمائندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم ملی ٹینسی کے ان واقعات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS