فیو گمشدہ ایکسپورٹرز کو پکڑنے میں مدد دے گا

0

نئی دہلی: ایکسپورٹس امپورٹس کارباریوں کی تنظیم ایکسپورٹرز فیڈریشن آف انڈیا (ایف آئی ای او۔فیو) نے کہا ہے کہ انٹیگریٹڈ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (آئی جی ایس ٹی) کی ریفنڈ میں دھاندلی اور ایکسپورٹس امپورٹس کرنے والے تاجروں کو پکڑنے میں پوری مدد کی جائے گی۔
فیوکے چیئرمین شرد کمار صراف نے ہفتہ کے روز یہاں کہا کہ آئی جی ایس ٹی کی ریفنڈ میں دھاندلی کے واقعات افسوسناک اور شرمناک ہیں ۔ حکومت کو ایسے ایکسپورٹرز / امپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔ اس معاملہ میں فیو حکومت کی مدد کرے گا۔
اطلاعات کے مطابق 1377 امپورٹ ایکسپورٹ تاجروں نے آئی جی ایس ٹی ریفنڈ میں 1875 کروڑ روپئے کی دھاندلی کی ہے اور اب اس کے بارے میں کچھ اتہ پتہ نہیں ہے۔
مسٹر صراف نے کہا کہ ایکسپورٹرز برادری میں دھاندلی کرنے والوں کی تعداد کم ہے لیکن یہ ایک بہت بڑا دھبہ ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS