زمین پر سونے کے چند ایسے فوائد جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

0

اکثر سوشل میڈیا، میڈیا پر آرام دہ اور نرم و ملائم گدوں سے متعلق کافی اشتہارات دیے جاتے ہیں، جبکہ صارفین کا بھی خیال ہوتا یے کہ نرم گدا سکون دے سکے گا۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
SleepFoundation.com کی جانب سے ایک ایسی ہی رپورٹ پیش کی گئی جس میں زمین پر سونے کے فوائد بتائے گئے تھے، یہ فوائد کچھ ایسے ہیں، جس نے صارفین کو بھی حیران کر دیا تھا۔
زمین پر سونے والے لوگوں کو اکثر کم تر سمجھا جاتا ہے جبکہ انہیں قدیم دور سے بھی ملایا جاتا ہے، لیکن یہی عمل ان کی صحت کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
اسی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گرمی کے موسم میں زمین پر سونے سے انسان کے جسم کو ٹھنڈا رہنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ یہ عمل آپ کے جسم کو سکون بھی پہنچا سکتا ہے۔چونکہ زمین پر سوتے ہوئے انسان سیدھا لیٹتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کمر کی تکلیف اور درد سے بھی چھٹکارا حاصل ہو سکتا ہے۔دوسری جانب انسومنیا کی بیماری کے علاج میں بھی زمین پر سونے سے آرام مل سکتا ہے۔ چونکہ گدے پر اکثر سونے میں الجھن ہوتی ہے، تو اس سے نیند میں بھی مشکل پیش آتی ہے، لیکن زمین پر سویا جائے تو ایک تکیہ اور چادر بھی کار آمد ہو سکتا ہے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ زمین پر سونے سے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ایک اور ویب سائٹ کے مطابق زمین پر سونے سے انسان کا وزن بٹ جاتا ہے، جس کی وجہ سے دل، گردوں، مسلز کو کام کرنے میں بہتر ماحول مل سکتا ہے۔تاہم جہاں فائدے ہیں، وہی نقصانات بھی ہیں۔ زمین پر سونے سے الرجی کی شکایت بھی ہوسکتی ہے، یہ اُس وقت ممکن ہے جب آپ اُس زمین پر سو رہے ہوں جہاں گندگی ہو۔جبکہ بارش کی صورتحال میں بھی زمین پر سونا ممکن نہیں ہو سکتا ہے، سردیاں بھی آپ کی مشکل میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS