خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ارجن ایوارڈ واپس کیا

0
خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ارجن ایوارڈ واپس کیا
خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے ارجن ایوارڈ واپس کیا

نئی دہلی: ریسلنگ کی دنیا میں جاری تنازعہ اور ہنگامہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا، پہلوان بجرنگ پونیا کے بعد آج خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھی اپنا اعزاز واپس کر دیا ہے۔ جب وہ اعزاز واپس کرنے وزیر اعظم آفس جا رہی تھیں تو پولیس نے ونیش کو پر روک دیا۔ اس کے بعد ونیش نے اپنا کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ وہیں پر چھوڑ دیا۔  اس سے قبل پہلوان بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کر دیا تھا۔

ایوارڈ واپس کرنے سے پہلے ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ یہ دن کسی بھی کھلاڑی کی زندگی میں نہیں آنا چاہیے۔ ملک کی خواتین ریسلرز بدترین دور سے گزر رہی ہیں۔

22 دسمبر کو بجرنگ پونیا نے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کر دیا۔ بجرنگ پونیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنا پدم شری ایوارڈ وزیر اعظم کو واپس کر رہا ہوں۔ یہ صرف کہنے کے لیے میرا خط ہے۔ یہ میرا بیان ہے۔ ساکشی ملک کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بجرنگ پونیا نے اپنی پدم شری واپس کردی۔

دراصل، برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی سنجے سنگھ ‘ببلو’ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت کئی ریسلرز اس سے ناراض ہیں۔

مزید پڑھیں: بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کی حمایت میں پہلوان ویریندر سنگھ نے بھی پدم شری واپس کرنے کا اعلان کیا

یہ پہلوان طویل عرصے سے برج بھوشن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان سب کا مطالبہ تھا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے عہدے پر ایک خاتون کو ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS