نئی دہلی(یو این آئی) : مرکزی حکومت کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ضلعی سطح پر نگرانی اور ٹیسٹ بڑھانے اور اسپتالوں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریز کو لکھے ایک خط میں کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے یا جن اضلاع میں کووڈ اسپتالوں کے 40 فیصد سے زیادہ بیڈ بھر چکے ہیں، وہاں کووڈ پوزیٹیوٹی ریٹ 10 فیصد سے زیادہ ہے یا جن اضلاع میں کووڈ سرویلنس اور ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور کووڈ پروٹوکال پر سختی سے عمل کیا جانا چاہیے ۔ ان اضلاع کے اسپتالوں میں کووڈ کی تمام دستیاب سہولیات کو یقینی بنایا جائے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کا اثر ابھی برقرار ہے ۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو صورتحال کے پیش نظر اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ مرکزی حکومت کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا جائے ۔غور طلب ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ-19کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے اب تک 200 معاملے سامنے آچکے ہیں۔ یہ اطلاع مرکزی وزارت صحت نے منگل کے روز دی۔وزارت صحت نے کہا کہ اومیکرون کے 200 معاملے میں سے کل 77 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزارت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق، دہلی اور مہاراشٹر میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 54-54 معاملے سامنے آئے ہیں۔ تلنگانہ اور کرناٹک میں بالترتیب 20 اور 19 معاملے درج کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ راجستھان میں اومیکرون کے 18، کیرالہ میں 15، گجرات میں 14، اتر پردیش میں دو اور آندھرا پردیش، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور چنڈی گڑھ میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے کل معاملوں کی تعداد 34752164 تک پہنچ گئی ہے ۔ منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5326نئے معاملے سامنے آئے اور 453 مریضوں کی موت کے بعد تعداد اموات 478007تک پہنچ گئی۔وہیں اب تک 34195060 لوگ اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔ اس وقت فعال کیسوں کی کل تعداد 79097 رہ گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ملک میں ابھی تک 66.61 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ویکسی نیشن مہم کے تحت 138.35 ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہیں۔
اومیکرون کا خوف:سرکار کی ملک بھر میں پابندی لگانے کی تیاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS