نئی دہلی (ایس این بی) : کرائم برانچ نے دھوکہ دہی کے ایک معاملہ میں باپ بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ ان دونوں نے انڈین آئل کا پٹرول پمپ دلوانے کے نام پر ایک خاتون کو 35.15 لاکھ کا دھوکہ دیا تھا۔ ان کی شناخت میگھراج سنگھ (46) اور اس کے بیٹے گورو ملند (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمین نے وزارت میں اپنے رسوخ اور روابط کا دعویٰ کرکے خاتون کو پیٹرول پمپ دلوانے کا بہانہ دیا تھا۔ ملزمین ماضی میں بھی فراڈ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزم گورو ملند اپنا یوٹیوب چینل چلاتا ہے۔ پچھلے 2 سالوں میں انہوں نے 4 گانے بنا کر اپنے یوٹیوب چینل پر ڈالے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت مینا کا کہنا ہے کہ مشرقی دہلی کی رہنے والی ایک خاتون ببیتا دیوی نے کرائم برانچ کو دھوکہ دہی کی شکایت دی تھی۔ ملزمین نے متاثرہ کو بتایا کہ وہ اسے انڈین آئل کا پٹرول پمپ اور دہلی وقف بورڈ کی جگہ پمپ کے لیے دلواسکتے ہیں۔ ان کے جھانسے میں آکر متاثرہ نے انہیں 35.15 لاکھ روپے دے دیے لیکن نہ تو پٹرول پمپ ملا اور نہ ہی پیسے واپس کئے گئے۔
دھوکہ دہی کے الزام میں باپ- بیٹا گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS