ستنا: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگو جے سنگھ نے فصلوں کے کم ازکم امدادی قیمت(ایم ایس پی)کے معاملے میں مرکزی حکومت پر کسانوں سے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔
سنگھ نے ستنا ضلع میں مہر میں شاردا دیوی مندر کے درشن کے بعد چترکوٹ پہنچ کر کام داگری کی پریکرما کی۔انہوں نے ستنا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت نے ایم ایس پی کے نام پر کسانوں سے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مذہب کو سیاست کے طورپر استعمال نہیں کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS