کسان تنظیموں نے سرسہ میں دہلی-بٹھنڈا ریل لائن پانچ جگہ پر روک کر مخالفت درج کی

0
Image: The Tribune

سرسہ: مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسان تنظیموں کے ریل روکو تحریک کے تحت کسانوں نے ہریانہ کے ضلع سرسہ میں دہلی-بٹھنڈا ریل لائن کو پانچ الگ الگ مقامات پر روک کر مخالفت درج کروائی۔
کسانوں نے دوپہر 12 بجے سے شام چار بجے تک سرسہ،ڈنگ،ڈبوالی،کالاں والی اور اعلان آباد ریل لائن جام کر رکھی۔ کسانوں کے اس کال کے مد نظر لاء اینڈ آرڈر قائم رکھنے کے لیے 26 ڈیوٹی مجسٹریٹ کی قیادت میں تقریباً ایک ہزار پولیس جوان تعینات کیے گئے تھے۔ حالانکہ کسانوں کے ریل روکو تحریک کے دوران ریل کی آمد و رفت نہیں ہوئی تاہم کسان ریل لائن پر ڈٹے رہے۔
کسانوں کے ریل روکو تحریک کے پیش نظر ریلوے نے جمعرات کو ریل کا آپریشن معطل رکھا۔ ضلع سرسہ میں متعینہ مقامات پر کسان صبح ہی ریل لائن پر پہنچنا شروع ہو گئے تھے لیکن پورے دن ریلوے کی سیٹی کہیں بھی سنائی نہیں دی۔ کسانوں نے متعینہ وقت کے مطابق چار گھنٹے ہی ریل لائن جام کیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کے ریل روکو تحریک کے سلسلے میں مکمل مستعدی برتی گئی۔
ہریانہ کسان منچ کے ریاستی صدر پرہلاد بھاروکھیڑا نے بتایا کہ ریل روکو تحریک مکمل پر امن تھی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے پر امن ڈھنگ سے مخالفت درج کرواکر یہ دکھا دیا کہ وہ ملک کے مفاد کی بالادستی کو مانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS