کسان تحریک: انسانی حقوق کمیشن کا دہلی، ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کو نوٹس

0

نئی دہلی،(یو این آئی) انسانی حقوق کمیشن نے کسان تحریک کے سبب عوام، صنعتی یونٹس اور کمپنیوں کو ہونے والے مشکلات سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی،ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اس بابت کئی شکایات ملی ہیں جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تحریک کے سبب راستے بند ہونے سے چھوٹی بڑی 900 سے زیادہ صنعتی یونٹس پر اثر پڑا ہے۔ تحریک کے سبب سڑک راستے بھی متاثر ہوئے ہیں جس سے عام لوگوں، مریضوں ،جسمانی طور پر معذور لوگوں اور سینیئر سٹیزن کو خصوصی طور پر پریشانی ہو رہی ہے۔
کمیشن کو یہ بھی رپورٹ ملی ہے کہ تحریک کے مقامات کے پاس بیریکیڈنگ ہونے کے سبب عوام کو بہت لمبی دوری طے کرنی پڑتی ہے۔ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے اترپردیش، دہلی، ہریانہ اور راجستھان کے چیف سکریٹریز اور پولیس ڈائریکر جنرل سے کہا ہے کہ وہ اس بابت کی گئی کاروائی کا بیورا پیش کریں۔
کمیشن کو ملی شکایات میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ تحریک کے مقامات پر کورونا پروٹوکال پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے‘ ساتھ ہی آس پاس رہنے والوں کو راستے بند ہونے کے سبب اپنے گھروں میں قید ہونا پڑ رہا ہے۔ کمیشن کا ماننا ہے کہ احتجاجی مظاہرہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے لیکن ساتھ ہی اس کے سبب دیگر لوگوں کے بنیادی حقوق کے متاثر ہونے کے بعد بھی توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS