نئی دہلی:راجیہ سبھا(ایوان بالا)نے ان ممبروں کو الوداعیہ دی ہے جو نومبر میں اپنا میعاد پورا کرنے جارہے ہیں اوران کیلئے اس ایوان کے ممبر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کی خواہش کااظہار کیا ۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے کہا کہ اس ایوان کے کچھ ممبران رواں سال نومبر میں اپنی مدت پوری کریں گے۔ انہوں نے ان ممبروں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی ستائش کی اور ان کے دوبارہ منتخب ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ممبران کو صحت مند رہنے اور برسوں تک پورے جوش کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی ان کیلئے دعا کی۔
کانگریس کے پی ایل پنیا اور راج ببر،بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیرج شیکھر اور ہردیپ سنگھ پوری ، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو ،روی پرکاش ورما ، چھترپال سنگھ یادو اورجاوید علی ،بہوجن سماج پارٹی کے ویر سنگھ وغیرہ نمایاں ہیں۔
اس موقع پرنیرج شیکھر نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ اس ایوان کا ممبر بننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک صاف ستھری ، تعلیم یافتہ اور طاقتور ملک کی تعمیر اورغریب بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں وہ اپنے والد چندرشیکھر کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس آتے تھے تب اتنی سخت سیکیورٹی نہیں ہوتی تھی۔
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
ایوان بالا میں مدت پوری کرنے والے ممبروں کو الوداعیہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS