نئی دہلی:کورونا عالمی وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن سےمعمولات زندگی بھلے ہی ٹھپ ہو گئی ہو لیکن سوشل میڈیا پر ملک کے مشہور
فن کار اپنے فن کے
ذریعہ اس بحران کو ظاہر کررہے ہیں اور ان کے ویڈیو وائرل ہورہے ہیں جسے لاکھوں لوگ دیکھ اور سن رہے ہیں۔
ان فن کاروں میں فلم اداکار سے لےکر تھیئٹر آرٹسٹ
،رقاص،مصنف اور مصور بھی ہیں جو کورونا سے لڑنے کی تحریک دے رہے ہیں اور سیکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر
اپنے گھر جانے والے غریبوں کا درد ان کے فن میں
چھلک رہا ہے۔وہ طرح طرح کے ویڈیو بناکر حکومت کے تئیں اپنے اشتعال کو بھی ظاہر کررہے ہیں۔کوئی فن کار
رقص کے ذریعہ تو کوئی ڈرامہ کے ذریعہ تو کوئی نظم
کے ذریعہ سے اس دکھ اور درد کو بیان کررہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے تین مرحلے پورے ہوگئے اور پیر سے چوتھا مرحلہ شروع ہورہا ہے۔ ان تینوں مراحل میں مشہور
اداکار امیتابھ بچن،مشہور نغمہ نگار جاوید اختر،اداکار
راج گوپال یادو،آیشمان کھرانہ،کارتیکین،راجیندر گپتا،کیرتی سینن،بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا،غزل گلوکارچندن
داس،گلوکارہ جسپندرنرولا،نظامی برادر،لوک گلوکارہ شاردا
سنہا سے لےکر مشہور مصنف اور ثقافتی اہلکار اشوک واجپئی،نریش سکسینہ،سالتیہ اکاڈمی ایوارڈ یافتہ راجیش
جوشی،منگلیش ڈبرال کےعلاوہ پدم شری یافتہ مشہور
رقاصہ شوبھنا نارائن،مشہور رقاصہ سوپن سندری،مشہور تھیئٹر آرٹسٹ رام گوپال بجاج ،رنجیت کپور وغیرہ نے
اپنی آواز میں اپنے ویڈیو پیش کئے۔
ان فن کاروں کےعلاوہ ہاستیہ اکاڈمی،آل انڈیاریڈیو کے علاوہ راج کمل پبلیکیشن،راج پال اینڈ سنس،وانی پبلیکیشن جیسے مشہور
پبلیکیشن ہائس اور پاکھی،سب لوگ،سمکالین جنمت جیسی میگزین اور ہندی کویتا،جشن ادب،میرا رنگ،اٹوٹ بندھن جیسے ممتاز اسٹیج بھی فیس بک کے ذریعہ روز لائو
پروگرام کررہے ہیں۔سمالوچن نامی ویب میگزین نے کورونا بحران پراب تک تقریباً 25مضمون پوسٹ کئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ملک کے مشہور فن کار اپنے فن کے ذریعہ اس بحران کو ظاہر کررہے ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS