فیکٹ چیک :پاک میں’أئر اسٹراک‘کےنام پر شیئر کی گئی ویڈیو گیم کی کلپ، 2019سے ہورہی ہےوائرل

0

نئی دہلی :20نومبر کو کچھ میڈیا اداروں نے پی او کے میں انڈین ایئرفورس کے ذریعہ‘پن پوانٹ اسٹراک‘کی خبر دی لیکن میڈیا کے اس دعوی کوہندوستانی ارمی نے ناکار دیا ۔اس دوران، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پی اوکے میں انڈین ائیرفورس کے حملے کا بتا کر شیئر کیا جارہا ہے ۔دعوی ہے کہ انڈین آئیر فورس نے پی او کے میں کچھ دہست گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر یہ ویڈیو اسی دعوی کے ساتھ وائرل ہے۔ ٹوئٹر ہینڈل @'DS_RathoreBJPniنے یہ ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے۔ ارٹیکل لکھے جانے تک اس ٹوئیٹ کو 21،000بار دیکھا جا چکا ہے 
ٹوئٹر یوزرس دیپک چوہدھری نے یہ ویڈیو اسی دعوی کےساتھ ٹوئٹ کیا ۔
ایک اور ٹوئٹر یوزر نے یہ ویڈیو ٹوئیٹ کیا ہے۔
فیکٹ چیک : آلٹ نیوز نے اس ویڈیو کی جانچ پہلے بھی فروری 2019میں کر چکا ہے جب یہ ویڈیو بالکوٹ میں ہندوستانی آئر فورس کے ذریعہ دی گئی آئر اسٹراک بتا کر شیئر کیا گیاتھا۔
دراصل، یہ ویڈیو کسی آئر اسٹراک کا نہیں بلکہ ایک ویڈیو گیم کا ہے۔ وائرل ویڈیو کے بیک گراونڈ میں سنائی دےرہی آواز سے ہی اس ویڈیو کو کسی گیم سے متعلق ہونے کا پتا لگ جاتا ہے۔اس چلتے ،کیی ورڈس سرچ کرنے پر ہمیں یوٹیوب پر’ارمی2‘نام کا ایک ویڈیو گیم کی فوٹیج ملی۔ سال  2015 میں آپلوڈ کی گئی اس کلپ میں 20ویں سکینڈ پروائرل ویڈیو کے سین دیکھنے کوملتا ہے۔
اس طرح، ایک گیم کا ویڈیو سوشل میڈیا پر ہندوستانی آئر فورس کے پی اوکے میں آئر اسٹراک کرنے کابتاکر شئیر کیا گیا 
بشکریہ :altnews

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS