فیکٹ چیک : پانچ سو کے نوٹ نقلی ہونے کی افواہ؟

0

ان دنوں سوشل میڈیا پر پانچ سو روپے کے نوٹ کو لیکر ایک خبر کافی وائرل ہورہی ہے ۔ حال ہی میں پانچ سو کی کرنسی کو لیکر دعوی کیا جارہا تھا کہ پانچ سو روپے کا وہ نوٹ نہیں لینا چاہئے جس میں ہری پٹی آر بی آئی گورنر کے دستخط کے پاس نا ہوکر گاندھی جی کی تصویر کے پاس ہوتی ہے۔
دعوی : چونکہ سیٹرل گورنمٹ نے اس دعوی کو پوری طرح سے خارج کردیا ہے اور اس افواہ بتایا ہے ۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نےاپنے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ دونوں ہی طرح کے نوٹ اصلی ہیں اس طرح کے دعوی فرضی ہیں۔ پی آئی بی نے اس ٹوئٹ میں لکھا کہ دعوی پانچ سو کا وہ نوٹ نہیں لینا چاہئے جس میں ہری پٹی آر بی آئی گورنر کے دستخط کے پاس نہیں ہوکر گاندھی جی کی تصویر کے پاس ہوتی ہے۔
# پی آئی بی فیکٹ چیک : یہ دعوی فرضی # ہے @آر بی آئی کے مطابق دونوں ہی طرح کے نوٹ صحیح ہوتے ہیں
نوٹوں کو لیکر پہلے بھی اڑی افوا: غورطلب ہے کہ کرنسی کو لیکر یہ فرضی دعوی کوئی پہلی بار نہیں کیا گیا ۔ بلکہ اس سے پہلے بھی کچھ ایسے دعوی کئے جاچکے ہیں جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ پانچ ، دس اور سو کے پرانے نوٹ بند ہونے والے ہیں ۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے لگی تھی تب بھی پی آئی بی کی طرف سے ایک ٹوئٹ جاری کیا گیا تھا جس میں اس میسج کو فرضی بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ آر نی آئی کی طرف سے ایسی سے ایسی کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ پانچ،دس اور سو کے پرانے نوٹ بند ہونے کی پوری خبر فرضی ہے۔ نئے اور پرانے نوٹ دونوں ہی چلن میں رہے گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS