نربھیا معاملہ:سپریم کورٹ نے عرضی خارج کی، مجرم اکشے کی سزائے موت برقرار

0

نئی دہلی: نربھیا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں مجرم اکشے کمار سنگھ کی عرضی کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ خارج کی گئی عرضی کے بعد اکشے کی سزائے موت برقرار رہے گی۔ واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے، جسٹس آر بانومتی، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپننا کی بنچ نے سنوائی کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نظر ثانی کی عرضی کی کوئی بنیاد نہیں ہے، سپریم کورٹ نے مزید کہاکہ ٹرائل کورٹ ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے پہلے ہی صحیح فیصلہ دے دیا ہے۔ اکشے کی عرضی خارج ہونے  کے بعد نربھیا کی والدہ نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں، اچھا ہوا ایک قدم اور آگے بڑھ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS