کشمیر: اسلامیہ کالج میں بھی شہریت قانون کے شعلے بھڑکے،پولیس نے آنسو گیس، پیلٹ گن اور طلباء پر لاٹھی چارج کی

    0

    سری نگر کے اسلامیہ کالج میں طلباء اور سیکورٹی فورسز کے درمیان  تصادم ، اس دوران سیکورٹی فورسز کے کچھ اہلکار زخمی ہوئے۔
     جنہیں فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کچھ طلباء کو حراست میں بھی لیا ہے۔
    سری نگر: سری نگر کے اسلامیہ کالج میں گزشتہ روز طلباء نے شہریت قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دہلی کے طلباء کی حمایت میں احتجاج کیا،اس دوران سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کے خلاف آنسو گیس اور پیلٹ بندوقوں کا استعمال بھی کیا۔
    ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے احتجاج کو عکس بند وقلم بند کرنے کے لئے موقع پر پہنچے صحافیوں کو بھی پریشان کیا اور ایک صحافی کا موبائل فون بھی چھینا۔صحافیوں کو پریشان کرنے والے سیکورٹی فورسز کی قیادت جموں وکشمیر پولس کے ایک سینئر افسر کر رہے تھے جنہوں نے  صحافیوں کے لئے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا۔جھڑپوں کی وجہ سے افراتفری مچ گئی اور معمولات زندگی متاثر ہوئی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS