دہلی میں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے اور انتہائی خشک موسم کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ یہاں نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ‘تیز ہواؤں کے باوجود لو برقرار رہے گی، اتوار کو یہاں کے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے لیکن پیر سے درجہ حرارت پھر سے چڑھ جائے گا۔ یہاں کم از کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے آخری دو روز یہاں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ تاہم، آج دوپہر تقریبا 12 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد تک پہنچ گیا۔ قومی راجدھانی میں 5 اور 6 مئی کو درجہ حرارت میں معمولی کمی آئے گی، لیکن 8 مئی تک دوبارہ 43 ڈگری تک بڑھ جائے گا۔ جمعرات کو قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں گزشتہ 52 برسوں میں دوسرا گرم ترین اپریل رہا ہے۔ یہ 2010 کے بعد سے مہینے کا گرم ترین دن بھی رہا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے ہفتے تک شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں لو کی صورتحال برقرار رہے گی لیکن اس کے بعد اس میں کمی آ سکتی ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان میں بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے آثار ہیں۔ میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اور معمول سے کم از کم 4.5 ڈگری زیادہ رہنے کی وجہ سے گرمی کی کا قہر رہے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS