نئی دہلی: دہلی میں جمعرات کی صبح شدید کہرا چھایا رہا اور کم از کم درجہ حرارت 3.8ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ جو معمول سے پانچ ڈگری کم ہے۔
کہرے کی وجہ سے قومی دارالحکومت کے کئی حصوں میں حد بصارت کی سطح 50میٹر سے کم رہی۔
شمالی ریلوے نے کہا کہ کم حد بصارت اور آمدو رفت سے متعلق وجوہات سے کم از کم 17ٹرینیں آج صبح دیری سے چل رہی تھیں۔
محکمہ موسمیات نے آج کم از کم درجہ حرارت چار ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21ڈگری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔اس سے پہلے بدھ کو محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اگلے 3سے چار دن تک شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں اور وسطی ہندوستان کے آس پاس کے حصوں میں خشک شمال مغربی ہوائیں چلیں گی۔ اس کے اثر سے آئندہ دنوں میں اتراکھنڈ،پنجاب ،ہریانہ اورچنڈی گڑھ اوراترپردیش کے الگ الگ علاقوں میں شدید سے بہت شدید کہرا چھائے رہنے کا اندازہ ہے۔
بہار،سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم،آسام ،میگھالیہ اور تریپورہ میں اگلے دوسے تین دن کے دوران،اگلے 24 گھنٹوں تک اترپردیش اور 29 سے 31جنوری کے دوران اوڈیشنہ میں بھی ایسا ہی موسم برقرار رہنے کا اندازہ ہے۔
اس دوران ،قومی دارالحکومت خطے کی فضا کا معیار پھر’بہت خراب‘ہوگیا اور فضا کا معیار انڈیکس 301پر رہا۔
دہلی میں شدید کہرا،کم از کم درجہ حرارت 3.8ڈگری تک گرا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS