بہار میں نافذ پابندیوں میں توسیع

0

پٹنہ( یو این آئی ) بہار حکومت نے کورونا متاثرین کی تعداد میں جاری اضافے کے مد نظر 6 سے 21 جنوری تک ریاست میں نافذ پابندی کی مدت کو 6 فروری تک کیلئے بڑھا دیاہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو ٹوئٹ کر کے بتایاکہ کووڈکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، کورونا انفیکشن کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندی کی مدت بڑھائے جانے کی وجہ سے پوری ریاست میں پہلے کی طرح رات 10:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی تمام تعلیمی ادارے اور کوچنگ ادارے، مذہبی مقامات، سنیماہال ، شاپنگ مال ، کلب ، سوئمنگ پل ، اسٹیڈیم ، جم ، پارک اور گارڈن پوری طرح سے بند رہیںگے ۔ وہیں تمام دکانیں اور ادارے اب8 بجے تک ہی کھل سکیںگے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS