نئی دہلی : جم میں ایک لڑکی کو ورک آوٹ کرواتے ٹرینر کا ویڈیو ’لوجہاد‘کے دعوی سے وائرل ہے۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے
یوزرس ہندو لڑکیوں کو جم نہیں جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ٹوئٹریوزرس ‘اکاش ار ایس ایس‘نے یہ ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا
ہے کہ ’ہندو خوش ہیں کے ان کی بیوی، بیٹی ،بہو جم جاتی ہے۔ پروہاں قدر،وقار، عزت سب ختم ہورہی ہے ۔ کوئی بھی ہندو اپنے
خٓاندان کی لڑکیوں کوجم نہیں بھیجےکا۔‘غور کریں کہ’اکاش ار ایس ایس ‘نے پہلے بھی کئی بار سوشل میڈیا پر گمراہ کن
معلومات شئیر کی ہے ۔
ایک اور ٹوئٹر یوزرس نے یہ ویڈیو اسی دعوی کے ساتھ شیئر کیا
ٹوئٹر یوزرس @vickywadhwani نے یہ ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے مرکز کی حکومت کواترپردیش حکومت کی طرح ہی ’لو
جہاد‘ کےخلاف کوئی قانون لانےکی بات کہی ۔فیس بک پریہ ویڈیو ’لو جہاد‘کے دعوی کے ساتھ وائرل ہے ۔
فیکٹ چیک :ویڈیو کے فریمس گوگل پرریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو یو ٹیوب چینل’El Pio RD‘پر 1فروری 2017کو اپلوڈ کیا ہوا ملا ۔ یہ یوٹیوب چینل انٹرنیٹ پرپائے جانےوالے ویڈیوزمیں وائس اور جوڑ کر ویڈیوز بناتا ہے ۔
یوٹیوب پراپلوڈ ہوئے اس ویڈیو کےختم ہوتے ہی باسکٹ بال پلیرجیمس کی کلپ اسپینش وائس اور کے ساتھ دیکھنےکوملتی ہے۔ ‘El
Pio RD’نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پربھی پوسٹ کیا ہے۔
فروری 2017میں یوکرین کی ویب سائٹ ’obozrevatel‘یہ ویڈیو پبلش کیاتھا
اس کے علاوہ ،یہ ویڈیو سال 2017میں ایک پورن ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔
کل ملا کر 3سال پہلے سے انٹرنیٹ پرموجود ویڈیو ہندوستانی سوشل میڈیا پر’لوجہاد’کے دعوی سے شیئر کیا گیا۔
دیشا پٹانی کی کلپ بتاکر بھی وائرل ہے یہ ویڈیو
مارچ 2020سے ہی یہ ویڈیو بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کا بتاکر وائرل ہے،اس دعوی کےساتھ اس ویڈیو کو ڈیلی موشن پر اپلوڈ کیا گیا
تھا۔
فیس بک پیج ’Sanjay Dwivedy Hindu Mahavir‘نے یہ ویڈیو 27اگست کو پوسٹ کیا تھاجسے ارٹیکل
لکھے جانے تک 12لاکھ باردیکھا گیا ہے۔
اپڈیٹ :اس ارٹیکل کے پبلش ہونےکےبعد ایک یوزرس نے کمنٹ میں بتایا کہ یہ ویڈیو ترینداد اور ٹوبیگو میں شوٹ کیا گیا تھا اور دو
پروفیشنل ٹرینر عمران اور ریشما نے یہ ویڈیو بنایا تھا۔
عمران کا ایک فیس بک پیچ بھی ہے جہاں ورک اوٹ کے ویڈیوز اپلوڈ کئے جاتے ہیں یہ ویڈیو 25اپریل 2017کا اپلوڈ کیا گیا تھا۔
الٹ نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران نے یہ تصدیق کی کہ ’ویڈیو میں نظر آرہی لڑکی ان کی بیوی ہے اور وہ دونوں ایک ہی مذہب
کے ہیں۔
بشکریہ :altnews
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
جم میں ٹریننگ کرتی لڑکی اور اس کے ٹرینر کا ویڈیو ہندوستان میں ’لو جہاد‘کے دعوی سے وائرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS