مہاکال مندر میں اچانک چیخنے لگا شخص، میں وکاس دوبے ہوں کانپور والا

0

اجین: یوپی کا مطلوب ترین مجرم وکاس دوبے اجین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہاں تھانے پہنچ کر ایک شخص خود کو یوپی کا موسٹ وانٹیڈ مجرم وکاس دوبے بتانے لگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہاکال مندر احاطے میں پہنچ کر یہ شخص چیخ چیخ کر خود کو وکاس دوبے بتا رہا تھا۔ اسے فورا مندر احاطے میں تعینات سیکورٹی گارڈ نے پکڑ لیا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد مہاکال تھانہ پولیس اسے گاڑی میں بیٹھا کر کنٹرول روم کی طرف روانہ ہو گئی۔ پولیس نے جب شخص کو پکڑا تو چیخنے لگا۔ میں وکاس دوبے ہوں کانپور والا۔ ذرائع کے مطابق، مہاکال مندر میں تعینات ہوم گارڈ کے جوان نے درشن کرنے آئے وکاس دوبے کو دیکھا تھا۔ ہوم گارڈ نے اس کی اطلاع پلاٹون کمانڈر روبی یادو کو دی۔ روبی یادو نے ایس پی کو اطلاع دی۔ اس کے بعد وکاس دوبے کو پکڑا گیا۔ اجین کے ایک تیواری نامی شخص کے رابطے میں وکاس دوبے تھا۔ تیواری کے توسط سے ہی وہ اجین پہنچا۔ وہیں، گرفتاری کے بعد یوپی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اس کی گرفتاری کی ایک تصویر بھی یوپی پولیس کو بھیجی گئی جس کے بعد تصدیق ہوئی کہ وہ وکاس دوبے ہی ہے۔ بدھ کے روز فریدآباد اور این سی آر میں لوکیشن ملنے کے بعد آخر وہ اجین کیسے پہنچا یہ بڑا سوال ہے۔ پہلے اجین پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد یوپی پولیس نے پہنچ کر اس کی ٹرانزٹ ریمانڈ کی کارروائی کی شروع کی۔ اب اترپردیش پولیس نے آٹھ پولیس اہلکاروں کوقتل کرنے کے لئے مطلوب گینگسٹر وکاس دوبے کی تحویل میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS