یورپی پارلیمنٹ نے سی اے اے قانون پر ووٹنگ کو کیا ملتوی

0

یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے 29 جنوری کی شب کو ہندوستان کے شہریت ترمیمی قانون کو لیکر تنقید پر بحث شروع کی۔ تاہم یورپی پارلیمنٹ ممبران نے قانون کو لیکر مشترکہ تحریک پر مارچ 2020 کے آخر تک اس پر ووٹنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کے ذرائع نے اس فیصلے کو ہندوستان کے لئے فتح قرار دیا ہے۔ 
ممبر پاریمنٹ گیہلرنے کہا کہ ’یہ معاملہ جاری ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے حکومت ہند سے متعدد سوالات پوچھے ہیں اور ہمیں ان کے جوابات کا انتظار کرنا چاہئے۔ ہم آئندہ ماہ یعنی فروری میں شہریت قانون پر ہندوستانی حکومت کے وزرا سے براہ راست بات کر سکتے ہیں کیوںکہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے سنکر برسلز کا دورہ کریں گے‘۔
ان کا کہنا ہے کہ یوروپی یونین کی پارلیمنٹ کے ذریعہ ہندوستان پر نہ تو بحث اور نہ ہی ووٹ کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔ کیوںکہ وہ تعلقات میں تناؤ کا سبب بن سکتے ہیں یہاں تک کہ یوروپی یونین اور ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت کے مذاکرات کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS