ایتھوپیا:قتل کے الزام میں 370 سے زائد افراد گرفتار

0

عدیس ابابا(یو این آئی/ اسپوتنک): ایتھوپیا کے حکام نے شمالی ریاست امہارا میں آخری رسومات کی ایک تقریب کے دوران کم از کم 20 مسلمانوں کے قتل کے الزام میں 373 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔یہ حملہ منگل کو گوندر شہر میں ایک اعلیٰ عہدے دار کی آخری رسومات کے دوران ہوا۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ ایک مسجد اور اور چرچ کے درمیان متنازعہ قبرستان کے تعلق سے ہوئے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔ایجنسی فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، ایتھوپیا کے حکام ان سیکورٹی اہلکاروں کوبھی ذمہ دا ٹھہرائیں گے ، جو آخری رسومات کی سیکورٹی یقینی بنانے میں ناکام رہے ۔قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا کی امہارا ریاست کے 43 فیصد باشندے عیسائی ہیں جب کہ 30 فیصد مسلمان۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS